2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:23
ڈاکوؤں کو پکڑنے والوں کیخلاف مقدمہ کا درج
اے آر وائی - شجاع آباد : شجاع آباد ،پولیس نے ڈاکوؤں کو پکڑ نے والوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور ڈاکوؤں کو مدعی بنادیااس انوکھے مقدمے کے ملز مان کو سینکڑوں لوگوں نے پھو لوں کے ہار پہنا کر پو لیس کے حوالے کیا اور صد ر چوک کو بلاک کردیا پو لیس کے خلاف شد ید نعر ے بازی ایس پی صدر نے محکمانہ کاروائی کی یقین دہانی کرائی ۔
تفصیل کے مطابق قتل و ڈکیتی کے درجنوں وار دتوںکا اشتہار ی ارشد جھنڈیر نواحی مو ضع رکن ہٹی میں گن پوائنٹ پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک غر یب کسان عبد المجید کے گھر زبر دستی قبضہ کرنے گیا جہاں فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگے جس پر تینوں ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی اہل علاقہ نے ان کا پیچھا کیا جلد بازی میں ڈاکوؤں کی کا ر الٹ گئی جہاں سے ارشد جھنڈیر فائرنگ کرتاہوا فرار ہوگیا جبکہ باقی دوڈاکوؤں کو لوگو ں نے پکڑکر حوالہ پولیس کیا پولیس نے دودن بعد مقدمہ درج کیا مقدمہ درج ہونے کے بعد اگلے روز دونو ں ڈاکوؤں کو باعز ت شہری کہہ کر چھوڑ دیا گیا اور ڈاکوؤں کو پکڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
اس پو لیس گردی کے خلاف سابق ایم پی اے سید مجاہدعلی شاہ کی زیر قیادت چو ک پر پولیس کے خلاف بہت بڑااحتجاج کیا گیا اور اس انوکھے مقدمے کے ملزمان شریف لوگوں کو پھو لوں کے ہار پہنا کر پولیس کے حوالے کیا اس سارے معاملے پر ایس پی صدر محمود الحسن نے مو قع پر آکر ان ڈاکوؤں کو پکڑنے والوں کو چھوڑ دیا اور تفتیشی سب انسپکٹر حسنین کو فوری طور پر معطل کیا اور لوگوں کو تمام معاملے کی چھان بین اور انصاف مہیاکرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین واپس چلے گے ۔