3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:53
کراچی:تشدد کے مختلف واقعات میں6افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں تشدد کی نئی لہر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے،
اتوار کی صبح نارتھ ناظم آباد شپ آونر کالج کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا،مقتول کی شناخت تئیس سالہ نوید کے نام سے ہوئی۔اس سے قبل لیاری کے علاقے میرا ں ناکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیس سالہ نصر اللہ ہلاک ہوگیا،گذری تھانے کی حدود خیابان راحت کمرشل فیز 6میں اڑتیس سالہ اشتیاق میمن عرف گنجا کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول گذشتہ کئی سالوں سے ڈیفنس اور کلفٹن میں مبینہ طور پر جوئے کا اڈا چلا رہا تھا،اور اس کا تعلق انڈر ورلڈ سے بتایا جاتا ہے۔
بغدادی تھانے کی حدود لیاری لی مارکیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تئیس سالہ زمان علی ہلاک ہوگیا۔قائد آباد کے علاقے داود چارلی کے قریب فائرنگ سے بائیس سالہ فضل حق ہلاک ہوا۔لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ میں مسلح موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے تیس سالہ فراز حسن ہلاک ہوا اوراس کے والد پچپن سالہ ممتاز خمی ہوئے۔جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔