3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:51
ڈی جی خان:لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
اے آر وائی - ڈی جی خان : ڈیرہ غازی خان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے کل سے پنجاب کے دس اضلاع میں شروع ہونے والی پولیو مہم کا بائیکا ٹ کردیاہے.
لیڈی ہیلتھ ورکرز کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے کہاہےکہ پاکستان گذشتہ کئی برس سے پولیو مہم کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہاہے ۔ رواں برس پولیومہم کے اہدف حاصل نہ کئے گئے تو امداد روک دی جائیگی۔