3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:50
میاں چنوں:کار نہر میں گرنے سے دوافراد جاں بحق
اے آر وائی - میاں چنوں : میاں چنوں کے قریب کار نہر میں گرنے سے دو افرادجاں بحق جبکہ ڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کارکےڈرائیور کونیند آنے کے باعث پیش آیا۔جس کی وجہ سے کارمیاں چنوں کے قریب نہر لوئر باری دوآب میں جاگری۔ حادثے میں سابق سٹی ناظم طیب خان لاشاری اور ان کے قریبی دوست ناصر عباس طاہر جاں بحق ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور عرفان کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔