تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:30

قصور:پولیس کے مبینہ تشدد سے محنت کش ہلاک

اے آر وائی - قصور : قصور میں تھانہ شیخم پولیس نے نواحی گاؤں ڈھولن کے محنت کش محمد سرور کو تشدد کرکے ہلاک جبکہ اس کے پانچ سے زائد عزیزوں کو زخمی کردیا۔



تھانہ شیخم پولیس قصور کی چوکی روشن بھیلہ کے انچارج ملک جاوید اور کفایت اللہ نے دس روز قبل محمد سرور اور اس کے رشتہ داروں کو ڈکیتی کے شبہ میں گرفتار کیا اور کئی دنوں تک انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے آج صبح محمد سرور ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے رشتہ دار بابا عاشق کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور داخل کرا دیا گیا ہے۔



ڈی پی او قصور گوہر نفیس کی ہدایت پر چوکی انچارج کفایت اللہ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سرور سے ڈکیتی کے مقدمہ کی تفتیش کی جارہی تھی اس نے زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ تاہم تشدد کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.