3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:16
کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیاگیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم آگ کے شعلے بلند ہونے کے آدھے گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں اور دو اسنارکل موقع پر پہنچیں، امدادی ٹیموں کی جانب سے چار گھنٹے مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے فیکٹری رکھا ہوا سامان اور مشینیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔