4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:37
کرم ایجنسی: سرکاری اسکو ل کو دھماکے سے اڑادیا ، 1 زخمی
اے آر وائی - پارا چنار : کرم ایجنسی میں نامعلوم شدت پسندوں نے سرکاری اسکول دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے میں دہشتگردوں نے گورنمنٹ اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑادیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے ایک استادزخمی ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد سے چوکیدار لاپتہ ہے ۔