5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:59
مہمند ایجنسی:2 اسکول اور ایک بنیادی مرکز صحت تباہ کردیاگیا
اے آر وائی - علیم زئی : مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں شدت پسندوں نے دو پرائمری اسکول اور بنیادی مرکز صحت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
شدت پسندوں نے تحصیل حلی مزئی کے علاقے شاہ بیگ میں اسکول اور مرکز صحت دھماکے سے تباہ کئے، مہمند ایجنسی میں اب تک تباہ کئے گئے اسکولوں کی تعداد 80 ہوگئی۔ شدت پسندوں کی جانب سے علاقے میں پہلی بار صحت کے کسی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تباہ کئے گئے تعلیمی اداروں میں ایک کالج بھی شامل ہے۔