5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:2
ڈی آئی خان:پولیس مقابلہ،2اشتہاری ملزمان ہلاک،ایک گرفتار
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل میں پولیس مقابلے کے دوران دو اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بستی داد والی میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران اشتہاری ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبالہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔