5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:43
پشاور :بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش،ملزم گرفتار
اے آر وائی - کوئٹہ: پشاور میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ شفیع اللہ خان نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک اطلاع پر رنگ روڈ پر ریت سے بھرے ڈمپر کو روکا گیا۔
تلاشی پر ڈمپر میں چھپائی گئی پچیس من حشیش برآمد ہوئی۔ یہ منشیات خیبر ایجنسی کے ہیڈکوارٹر باڑہ سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔