تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:48

لاہور:ایم کیو ایم کے وفد کی ڈی سی او سےملاقات

اے آر وائی - لاہور : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوااورسلیم تاجک کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفدنے ڈی سی اولاہورسے ملاقات کی اور 10اپریل کوقذافی اسٹیڈیم روڈ میں ایم کیوایم کے جلسےکے حوالے سے بات چیت کی۔



ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نےجلسے کےانتظامی معاملات مزید بہتربنانے کیلئے مختلف آراء اورتجاویز پیش کیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں سابق کرکٹرسرفرازنواز،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی رشید گوڈئیل،معین عامر پیرزادہ ، معین خان اورلاہورزون کے انچارج سیدشاہین انورگیلانی کے علاوہ دیگرذمہ داران شامل تھے۔ وفدنے جلسہ کے انعقادکے سلسلے میں لاہورانتظامیہ کی جانب سے بھرپورتعاون پرڈی سی اولاہورسمیت تمام اعلیٰ افسران کاشکریہ بھی اداکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.