تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:38

فیصل آباد:وکلاء نے سول جج کی پٹائی کردی، عدالتی کام بند

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں وکلاء نے تلخ کلامی کے بعد سول جج کی پٹائی کردی۔ واقعے کے بعد ججز نے عدالتوں میں کام بند کردیا . واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ایڈوکیٹ تنویر ریاض سپرداری کا کیس لیکر عدالت میں پیش ہوئے، لیکن سول جج نے پولیس ریکارڈ نہ ہونے کے باعث سپرداری سے انکار کردیا۔



اس بات پر وکلاء مشتعل ہوگئے اور ایڈوکیٹ تنویر ریاض نے ساتھیوں سمیت جج پر حملہ کردیا۔ اس دوران جج کو کرسی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ سول جج رخصت پر چلے گئے ہیں اور دیگر ججز نے بھی کام کرنا بند کردیا ہے۔



بار کے سیکریٹری سردار حارث کا کہنا تھا کہ قصور وکیل کا ہے ۔ محترم جج سے غیرمشروط معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔ حملہ آور وکیل کی ممبر شپ منسوخ کردی گئی ہے۔ فیصل آباد میں وکلاء کی جانب سے جج پر تشدد کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.