تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:19

اسلام آباد: ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اے آر وائی - اسلام آباد: سیکرٹری صحت نرگس سیٹھی اور اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹر ز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔



مذاکرات کے بعدسیکرٹری صحت نرگس سیٹھی نے نیوز کانفرنس میں بتایاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات کا جائزہ لینے اور وزارت خزانہ کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ مالی سال سے ہو گا۔



نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم نے انھیں ڈاکٹروں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کامقصد مریضوں کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا تاہم اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے انھیں ہڑتال کرنا پڑی۔ انھوں نے مزید کہاکہ اگرایک ہفتے میں نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جاتا تو دوبارہ ہڑتال شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.