تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:10

بھکر:ملزمان کا4بچوں سمیت متعددانسانوں کا گوشت کھانے کااعتراف

اے آر وائی - بھکر : بھکر میں قبروں سے لاشیں نکال کر ان کا گوشت کھانے والے ملزمان فرمان اور عارف نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ بیماری کے باعث انسانی گوشت کھاتے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے مردہ بچوں کا بھی گوشت کھایا۔



اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ملزمان نے بتایا کہ ان کے بچے جلد فوت ہو جاتے تھے اس لئے کسی عامل کے بتانے پر انسانی گوشت کھاتے تھے، ملزمان نے چار بچوں سمیت کئی انسانی لاشیں قبروں سے نکال کر کھانے کا اعتراف کیا ہے، تھانہ ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ انسانی گوشت کے علاوہ کتوں اور دیگر جانوروں کا گوشت بھی کھاتے تھے، پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں اب دفعہ 780 بھی شامل کرلی گئی ہے، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان کی ایک بہن بھی کافی عرصے سے لاپتہ ہے، دونوں ملزمان کو آج سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.