تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:12

بتیس برس بعدخانہ شماری، پیپلزپارٹی کاکارنامہ ہے،مخدوم جمیل

اے آر وائی - ہالہ: بین الصوبائی رابطوں کے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں جس نےہمیشہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کام کئے اوربتیس سال بعد خانہ شماری کرانا بھی پیپلزپارٹی کاہی کارنامہ ہے۔



تعلقہ ایڈمنسٹریٹر آفس ہالہ میں خانہ شماری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو خانہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے تاکہ خاندان کے اندراج کویقینی بنایا جاسکے۔ڈی سی او ثاقب سومرو کا کہنا تھا کہ خانہ شماری کیلئے تینوں تحصیل ہالہ نیو سعیدآباد اور مٹیاری میں پانچ سو پچاس خانہ شماری بلاک قائم کرکے بڑی تعداد میں عملہ مقرر کردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.