6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:41
کراچی:محمود آباد میں ہنگامہ آرائی ،ایک بس نذرآتش
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے محمود آباد میں ہنگامہ آرائی کےدوران ایک بس کو نذر آتش کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سنی تحریک سے تعلق رکھنے والے غلام رسول نامی شخص کوکسی خفیہ ایجنسی کی جانب سے لاپتہ کرنے پر احتجاج کیا گیا۔
مشتعل افراد نے اس دوران چنیسر گوٹھ میں پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کی جبکہ ٹیپو سلطان کے علاقے میں ایک بس کو نذر آتش کیا احتجاج کرنیوالے افراد کو بعد میں پولیس نے منتشر کردیا۔ تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے علاقے میں کاروبار بند ہوگیا۔