7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:15
ٹرانسپورٹ کرایوںمیں اضافہ ایم کیو ایم کی سخت مذمت
اے آر وائی - کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2فیصد اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تمام تر یقین دہانی کے باوجود واپس نہیں لیا گیا۔
جس کے باعث کرایوں میں 2فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔جس سے ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا ۔ رابطہ کمٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔