تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:24

لاہور:ایم کیو ایم کےجلسے کی تیاریاں، پرچم اور بینرزآویزاں

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 10، اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم روڈ پر ہونے والے جلسہ عام استحکام پاکستان کے سلسلے میں لاہور کے مختلف علاقوں کو ایم کیوایم اور پاکستان کے پرچم اور جلسہ عام کے خوش آمدیدی بینرزآویزاں کردیےگئےہیں۔



اس سلسلے میں وحدت روڈ ، فیروز پور روڈ ، اچھرہ پل ، مال روڈ ، مزنگ چورنگی ، لوئر مال ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے پرچموں اور جلسہ عام کے بینروں کی بہار دیکھنے میں آرہی ہے۔



جلسہ عام کے سلسلے میں ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں زبردست چہل پہل اور سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں اور یہاں سینکڑوں کارکنان پرچموں اور بینروں کی تیاری اور انہیں آویزاں کرنے کے کاموں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.