تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:19

حیدرآباد جیل میں احتجاج، آئی جی جیل 14اپریل کو طلب

اے آر وائی - حیدرآباد؛ سینٹرل جیل حیدرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران جیل کی عمارت کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق پٹیشن کی سماعت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے چودہ اپریل کو آئی جی جیل سمیت دیگر حکام کو طلب کرلیا۔



پولیس حکام نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کو بتایا کہ قیدیوں نے توڑ پھوڑ کر کے جیل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد عدالت نے ایکسئین ورکس کو فوری طور پر جیل کی عمارت کی سات دن میں تعمیرات کر کے آپریشن کے دوران اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کئے گئے تمام قیدیوں کو سینٹرل جیل اور نارا جیل میں منتقل کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.