7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:33
ڈی جی خان:خود کش حملہ آور 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سخی سرور مزارسے گرفتارہونے والے خودکش حملہ آور عمرکو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم عمرکاتعلق تحصیل میر علی سے ہے۔ اوروہ دوران تحقیقات اس بات کا پہلے ہی اعتراف کر چکا ہے کہ وہ اور اس کا دوست اسماعیل عرس کی تقریبات کے دوران مزار کو خود کش حملے سے اڑانا چاہتے تھے۔ عمر کو خود کش حملے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سخی سرور گردارکے مزارپر خود کش حملے میں پچاس سے زائد افرادجاں بحق اورسو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔