تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:58

کراچی:صدرمیں دھماکہ،حساس ادارے کا انسپکٹر جاں بحق،سولہ زخمی

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے رینبو سینٹر کے قریب دھماکے میں حساس ادارے کا انسپکٹر جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے وزیراعلی اور گورنر سندھ نے رینبو سینٹر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔



دھماکہ رینبو سینٹرکےقریب انڈوں کی مارکیٹ میں ہوا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔



دھماکے کے باعث حساس ادارے کا انسپکٹر عبدالرزاق چنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے جس میں دوافرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



سی سی پی او سعود مرزا نےواقعہ کے بعدوقوعہ کادورہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دکانداروں کومکمل تحفظ دینےکی کوشش جاری رہیگی دھماکے سےمتعلق تفتیش کر رہےہیں۔



انکا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی مدد سے موٹر سائیکل سواروں کے خاکے تیار کیے جائیں گے صدر رینبو سینٹر ایسوسی ایشن سلیم احمدکا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دھمکی آمیز کالز کئی دنوں سے موصول ہو رہی تھیں دکانداروں کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی تک احتجاجا کاروبار بندرکھا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.