8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:35
رینبو سینٹر کریکر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج
اے آر وائی - کراچی: گذشتہ کراچی کے علاقے صدر میں رینبو سینٹر پر ہونے والے کریکر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا.
مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ رینبو سینٹر کے اطراف کے دکانداروں اور پتھاریداروں نے گذشتہ روز ہونے والے واقعے کیخلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر کے لئے احتجاجاً روڈ بند کردیا۔ تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، رینبو سینٹر کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس اور رینجرز ان کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی وہ اپنی دکانیں نہیں کھولیں گے۔
جمعرات کی شب رینبو سینٹر کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے ایک شخص ہلاک اور سولہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی۔