8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:46
چھت گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت متعدد باراتی زخمی
اے آر وائی - گوجرانوالہ: گوجرانوالہ قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی گاوں قلعہ دیوان سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت متعدد باراتی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ سے بارات قلعہ دیوان سنگھ پہنچی تھی،جہاں مکان کی گھر کی چھت باراتیوں پر آ گری ۔جس سے عورتوں مردوں اور بچوں سمیت تیس افراد ملبے کے نہچے دب گئے ۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا۔ جن کو فوری طبی امداد کے لیے قلعہ دیدار سنگھ ہسپتال اور گوجرانوالہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔