8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:37
لاہور:مزنگ کے علاقے سے ایک دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے مزنگ سے ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے گرفتار دہشت گرد کی عمر سترہ سال ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک دربار کو خودکش حملے کا نشانہ بنانا تھا۔
ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے چار ساتھی بھی اس کے ہمراہ آئے تھے اور وہ درباروں کو اپنا ہدف بنائیں گےملزم کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ سے بھی ان کا تعلق ہے ۔ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے داخلی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔