تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:29

مال روڈپرمظاہروں پرپابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے مال روڈ پر جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔



درخواست مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ مال روڈ شہر کی اہم شاہراہ ہے جہاں تجارتی مراکز ہیں۔ تاہم آئے روز جلسےجلوسوں اور مظاہروں سے کاروباری سرگرمیاں بُری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔



درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مال روڈ پرجلسےجلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کرے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کرنے کے بعدپنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں تفصلی جواب طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.