8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:22
لاہور :شارٹ سرکٹ سے متعدد دکانوں میں آتشزدگی
اے آر وائی - لاہور : لاہور کے علاقے کیلوری گراؤنڈ میں دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ شارٹ سرکٹ سے سے لگی جس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ فائربرگیڈ نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ آئے روزشارٹ سرکٹ کی وجہ سے لاہور کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے حکومت کو چاہئے کہ بجلی کی تاروں کے نظام میں بہتری لائے تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے۔