8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:20
کراچی:سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی،دوشدت پسند گرفتار
اے آر وائی - کراچی : کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا، جو دھماکے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شاہد عرف گولی اور محمد شریف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کا تعلق مہمند ایجنسی کے طالبان قاری شکیل گروپ سے ہے جو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بَھتوں کے ذریعے طالبان کیلئے فنڈز بھی جمع کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے سیاستدانوں اور تاجروں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔