تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:34

کےای ایس سی کوگیس کی فراہمی میںکمی نہ کی جائے،سندھ ہائیکورٹ

اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سوئی گیس حکام کو کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی نہ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ کے ای ایس سی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس نے ان کو بھیجے جانے والے خط میں کہا ہے کہ کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی کم کی جارہی ہے۔



عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کے ای ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کی درخواست پراوگرا ، سوئی سدرن گیس سمیت متعلقہ حکام کو انیس اپریل کیلئے نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.