9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:38
کشمور : پولیس کا بڈانی کچے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
اے آر وائی - کشمور : کشمور میں پولیس نے بڈانی کچے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے پانچ ٹھکانے نذرآتش کردیئے جبکہ پچیس افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔ ڈی پی او کشمور اسد رضا شاہ نے بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے،دوسری جانب گائوں کی خواتین نے گھروں کو مسمار کرنے پر قرآن پاک اٹھا کر پولیس کیخلاف احتجاج بھی کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے ختم کرنے کے بجائے غریب لوگوں کے گھر مسمار کرکے ظلم کر رہی ہے ۔