9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:9
کراچی: ایچ ای سی بچاؤ مہم ، طلبہ و طالبات کی ریلی
اے آر وائی - کراچی : اعلی تعلیمی کمیشن کی تحلیل کے خلاف کراچی کی مخلتف جامعات کے طلبا اور طالبات نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔
جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے این ای ڈی یونی ورسٹی تک نکالی گئی اس ریلی میں طلبہ سمیت اساتذہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی تحلیل سے ملک کے پانچ ہزار سے زائد طلبہ کا مستقبل تاریک ہو جائے گا ۔طلبہ کا موقف تھا کہ ادارے کی صوبوں کو منتقلی سے اعلی عہدوں پر سیاسی تقرریاں کی جائیں گی۔ جن کی وجہ سے دوسرے اداروں کی طرح یہ ادارہ بھی برباد ہوجائے گا۔