9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:48
کراچی: مردہ اور مضر صحت گوشت بیچنے والے تین ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی : کراچی پولیس نے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے سترہ من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی گلبرگ ٹاؤن کیپٹن عاصم قائم خانی کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزمان رضوان ، عدنان اور فہیم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت پنجاب سے کراچی لاکر ہوٹلوں اور دیگر تجارتی مراکز پر فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔