9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:29
لاہور کے تمام مزارات نماز عشا کے بعد بند رکھنے کا حکم
اے آر وائی - لاہور : پنجاب حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لاہور کے تمام درباروں اور مزارات کو نماز عشاء سے نماز فجر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ اعلان لاہورمیں مزنگ چورنگی سے گرفتارہونے والے مبینہ دہشت گرد کے انکشافات کے بعدکیاگیاہے جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اچھرہ میں مزار کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس کے چار ساتھی لاہور میں موجود ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔