9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:42
ڈیرہ اسماعیل خان میں نو سال بعد جشن بہاراں
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں طویل عرصے بعد کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ۔شہر میں نو سال بعد جشن بہاراں کے سلسلے میں اسپان و مویشیاں میلے نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی میلہ کے پہلے روز گھڑسواری, نیزہ بازی, کشتی, رسہ کشی, ویٹ لفٹنگ سمیت دیگر علاقائی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔
میلے کی افتتاحی تقریب میں گھوڑوں کا ڈانس اور جانوروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے پی ٹی شو کو مظاہرہ کیا ۔جبکہ گھڑ سواروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ جس سے لوگ محظوظ ہوتے رہے میلہ دو رز تک جاری رہے گا ۔افتتاحی تقریب اسپورٹس سٹیڈیم رتہ کلاچی میں منعقد ہوئی ،جس کےمہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی تھے۔