تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:20

رقم کی لالچ میں پانچویں بار بہن کو فروخت کرنےکی کوشش

اے آر وائی - سکھر : سکھر:چار شادیاں کرانے کے بعد بھائی کی پانچویں شادی کرانے کی کوشش ۔چھ بچوں کی ماں ظالم بھائی سے تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی ۔



سکھر کے علاقے کھجور مندی کی رہائشی چھ بچوں کی ماں مسمات ملوکاں شنمبانی نے اپنے ظالم بھائی دلدار شنمبانی سے جان بچا کر تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی ۔ ملوکاں نے صحافیوں کو بتایا کہ پیسوں کے عیوض اسکی چار بار شادی کرا چکا ہے ۔ اور اب پانچویں بار بھی شادی کرانا چاہتا ہے ۔مگر اب وہ اس زندگی سے تنگ آچکی ہے۔متاثرہ خاتوں نے کہا کہ بھائی دلدار شنمبانی ڈیرگ لاکھ کے عیوض اسکی پانچویں شادی طے کردی ہے ۔خاتون نے کہا کہ بھائی کے ظلم سے تنگ آچکی اور اب شادی نہیں کرنا چاہتی ۔متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس ظالم بھائی سے تحفظ فراہم کرے ورنہ بچوں سمیت خودکشی کر لونگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.