تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:41

کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پرٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کی دھمکی

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے پیر تک ڈیڈلائن دیدی، اضافہ نا ہونے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔



ٹرانسپورٹ اتحاد کااہم اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے صدر ٹرانسپورٹ اتحادارشاد بخاری کاکہنا ہے کہ اتوار تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو پیر کو پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو بھیج دی ہے ۔سمری منظور ہوتے ہی اضافہ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.