9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:1
دودھ مہنگابیچنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اے آر وائی - کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد مہنگا دودھ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سوک سینٹر کراچی میں ای اینڈ آئی پی اور محکمہ ریونیو کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشیائے صرف کے نرخوں کا تعین زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کرتی ہے اور سٹی حکومت نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے اس سلسلے میں مکمل ہوم ورک کرلیا تھا اور دودھ پر آنے والی لاگت کو نکال کر نرخ مقرر کیے۔
انہوں نے کہا کہ دودھ فروش من مانی سے باز آئیں اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کریں جو ریٹیلرز کیلئے 60 روپے فی لیٹر ہے۔