تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:52

بھتہ مافیا کےخلاف تاجروں کوہماراساتھ دیناہوگا،آئی جی سندھ

اے آر وائی - کراچی : آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتہ مافیا کیخلاف تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری اور سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے دیگر افسران کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت کورنگی کا دورہ کیا۔



اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بھتہ کی وجہ سے کراچی کی بہت بدنام ہورہاہے۔ اس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ کارروائی کی جاسکے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پولیس کی تعداد بہت کم ہے اور بہت کم وسائل میں کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے کہا کہ قبضہ مافیا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ جلد اس کیخلاف کارروائی کرینگے۔ بھتہ مافیا ہمارے لئے درد سر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.