تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:34

کراچی:جیٹ فیول سےبھرانیٹوکالاپتہ آئل ٹینکربرآمد،ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کے دوران لاپتہ ہونےوالے نیٹو فورسز کے جیٹ فیول سے بھرے آئل ٹینکر کو برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔



ایس ایس پی اینٹی کارلفٹنگ سیل جاوید اکبر ریاض کے مطابق نیٹو فورسز کیلئے جیٹ فیول لیکر جانیوالا آئل ٹینکر شیریں جناح کالونی سے نکلا جسے کابل جانا تھا اور اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے عبدالرحمن گوٹھ میں چھاپہ مارکر آئل ٹینکر کو برآمد کیا اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں پچپن ہزار لیٹر جیٹ فیول موجود ہے جس کی مالیت پچپن لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.