10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:56
مردان:کینٹ کے علاقے میں چرچ کے مرکزی دروازے پر بم دھماکا
اے آر وائی - مردان : مردان کینٹ کے علاقے میں واقع چرچ کے مرکزی دروازے پر بم دھماکے کے نتیجے میں چرچ کا دروازہ اور پولیس گارڈ کے کمرے کونقصان پہنچا۔
دھماکے کی آوازدوردور تک سنائی دی۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا اوراس میں تین سے چار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ اس چرچ پر کچھ عرصہ پہلے بھی ایسا ہی ایک دھماکہ ہواتھا۔