تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:44

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد6ہوگئی

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جبکہ کلفٹن میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد ہوائی فائرنگ کی گئی۔



کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ گلستان جوہر میں کامران چورنگی اور دیگر علاقوں میں پر فائرنگ کے واقعے میں چار افراد شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ ٹول پلازہ کے قریب سے ایک لاش برآمد ہوئی۔ ادھر کلفٹن میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا تاہم پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.