10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:24
کراچی: وزیر اعلیٰ ہاؤس میں لا اینڈ آرڈر سیل کا قیام
اے آر وائی - کراچی : صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور مختلف محکموں میں بہتر رابطے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں لا اینڈ آرڈر سیل قائم کردیا گیا۔
یہ سیل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایات پر قائم گیا ہے جو ایڈیشنل سیکریٹری عبدلحفیظ عمرانی کے زیر نگرانی چوبیس ھنٹے کام کریگا۔ سیل پراونشنل پولیس افسر سندھ، پاکستان رینجرز، محکمہ داخلہ بشمول جیل خانہ جات اور ریجنل پولیس افسران کے کنٹرول روم کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہے گا اور ہر بارہ گھنٹے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کرے گا۔