تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:33

چمن:پاک افغان سرحد پر ایف سی کی کارروائی،5 سو کلو چرس برآمد

اے آر وائی - چمن : چمن پاک افغان سرحد پرفرنٹئیر کور پشین اسکاوٹس نے افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔



ایف سی ترجمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فرنٹئیر کور پشین اسکائوٹس نے خفیہ اطلاع پر پاک افغان سرحد کے علاقے روغانی میں کارروائی کی ۔جہاں افغانستان سے خچروں پر لاد کر لائی جانے والی پانچ سو کلو چرس پکڑ لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر منشیات کی روک تھام اور دہشت گردوں کی نگرانی کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،اور چار ماہ میں ہزاروں کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.