10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:48
شانگلہ:تحصیل الپورئی میں کار کھائی میں جاگری،3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - الپوری : شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ رانیال کے علاقے میں سانگڑئی روڈ پرپیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث پک اپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر آبائی علاقے گندوری کورمنگ روانہ کردیں۔جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما مولانا مشرف خان بھی شامل ہیں۔