10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:39
لاہور: شادی کی تقریب میں آتش بازی، 2 افراد ہلاک
اے آر وائی - لاہور : لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی نے دوگھروں کی خوشیاں چھین لیں۔ شاہدرہ کے علاقہ قریشی محلے میں مہندی کی تقریب میں آتش بازی کی جارہی تھی کہ اچانک قریبی گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے گودام کی چھت گر گئی اورگودام میں موجود دو مزدور سلیم اور آصف ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ایک مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔