تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:19

سکھر: بندوں کی مرمت کا کام شروع ہو گیا

اے آر وائی - سکھر : محکمہ آپباشی سندھ نے دریا سندھ پر قائم بندوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پرانا سکھر پر قائم بیگاری بند پر کام شروع کیا گیا ،تاہم علاقہ مکینوں نے کام کے معیار کے خلاف احتجاج کیا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ اریگیشن بند کی کھدائی کرکے اینٹوں کی کمزور دیوار بنا رہا ہے۔ جس سے خدشہ ہے کہ یہ سیلابی ریلے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگی ۔مظاہرین نے کہا کہ پتھروں کی مضبوط دیوار ختم کرکے اینٹوں کی دیوار بنانا محض خانہ پری ہے۔جبکہ دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے افسران کا کہنا تھا کہ دیوار بنانے کا مقصد اسیپیج کو روکنا ہے اسکے بعد مٹی

سے بھرائی کی جائیگی بعد میں پتھروں سے پیچنگ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.