تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:36

کوئٹہ: کوچ اور نیٹو کنٹینر میں تصادم،سات زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں لکپاس کے قریب مسافر کوچ اور نیٹو سپلائی کنٹینر میں تصادم کے باعث سات مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ لکپاس کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے نیٹو سپلائی کنٹینر سے ٹکراگئی جس کے باعث سات مسافر زخمی ہوگئے،حادثے کی وجہ ٹوٹی پھوٹی سڑک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.