1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12
ساہیوال:کرین ڈرائیور کی لاپرواہی سے حادثہ، خاتون جاں بحق
اے آر وائی - ساہیوال : ساہیوال کے علاقے جھال روڈ پر بھاری مشینری کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹی ایم اے کرین ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
کرین ڈرائیور ٹیپ ریکارڈر پر اونچی آواز میں گانے سن رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل کے ہارن کی آواز نہ سن سکا اور سیدھا جاتے ہوئے اس نے کرین اچانک پیچھے موڑ دی جس نے موٹرسائیکل پر سوار خاتون کو کچل دیا۔ کرین ڈرائیور ٹیپ ریکارڈر اور کرین چلتا چھوڑ کر فرا ر ہوگیا۔