تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں کے وارڈز ویران ہوگئے جبکہ نجی کلینکس اور اسپتالوں کی چاندی ہوگئی ۔



صوبائی حکومت کی جانب سے ایک سو ستائیس ڈاکٹروں کی برطرفی کے بعد نئے ڈاکٹرز بھی سرکاری اسپتالوں میں چارج نہ سنبھال سکے۔ جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات دوگنی ہوگئیں۔



ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے مطالبات کے حق میں جاری ہڑتال کے تحت سول اسپتال ،بی ایم سی اور فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو شہید اسپتالوں کے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز تاحال بند پڑے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.