تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:46

اسلام آباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کاکانسٹیبل شوکت سلیمان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر جانے والے پولیس کانسٹیبل شوکت سلیمان پر فائرنگ کردی ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔



شوکت کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.