14 جون 2011
وقت اشاعت: 7:16
نوشہروفیروز : بوڑھی خاتون پر چار مسلح افراد کا تشدد
اے آر وائی - نوشہروفیروز : نوشہروفیروز میں زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والی بوڑھی خاتون پر چار مسلح افراد نے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ خاتون جنت لاشاری نے میڈیا کو بتایا کہ میری دو ایکڑ زرعی اراضی پر جعفر لاشاری ، عابد لاشاری سمیت دیگر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ کیس عدالت میں چل رہاہے۔
اس دوران نوشہرفیروز پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر ان افراد نے حملہ کر کے شدید تشدد کیا۔ زخمی خاتون کو بھریا سٹی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔